جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شہبازگل نے شہبازشریف کو بچوں کا وزیراعظم قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی شہبازگل نے شہباز شریف کو بچوں کا وزیراعظم قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہبازگل نے کہا کہ آج بچوں کا وزیراعظم پریس کانفرنس کر رہا تھا بچوں کے وزیراعظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا بچوں کے وزیراعظم نےڈمی وزیراعظم بننےکی کوشش کی۔

شہبازگل نے کہا کہ پاکستان غیرت مند لوگوں کا ملک ہے اپوزیشن کوپاکستانی کبھی معاف نہیں کرے گی یہ لوگ نائب وزیراعظم مقصودچپڑاسی کو بنانےکی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری نے ہماری مڈل کلاس پارٹی ہےآئین کیخلاف کچھ نہیں کریں گے کل انشااللہ پر ویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے چوروں کےگروپ کی سوچ ٹرانسفر، فنڈسےآگےہی نہیں نکلتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بہت لوگوں کےخواب چکنا چور ہونے ہیں شہبازشریف کا وزیراعظم بننےکا خواب کرچی کرچی ہوناہے عدالت سے ضمانت پر بیٹھا شخص وزیراعظم کا امیدوار ہے باپ وزارت عظمیٰ اور بیٹا وزارت اعلیٰ کا امیدوار بن بیٹھا ہے دونوں ہی عدالتوں سےضمانت پرہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے کل ہی عدالت سے درخواست کروں گا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد کی جائے، کسی کو باہر بیٹھ کرپاکستان میں حکومت تبدیل کرنےکی اجازت نہیں دیں گے اتحادیوں کو کہا آئیں شہادتیں دیکھ عالمی سازش کیسے ہو رہی ہے شہبازشریف کو بھی کہا آئیں مراسلہ دیکھ لیں وہ بھی نہیں آئے اس کی ایک ہی وجہ ہےکہ یہ لوگ سازش کاحصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں