اشتہار

اے سی کا استعمال اور بجلی کی بچت، طریقہ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی لوگ گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے اے سی کا استعمال شروع کردیتے ہیں جو بھاری بھرکم بلوں کا باعث بنتا ہے۔

گرمی کے موسم میں اے سی کا استعمال کرنے کے باوجود بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کا طریقہ آج اپنے قارئین کو بتارہے ہیں جس پر عمل کرکے بجلی کے زیادہ بلوں سے باآسانی بچ سکتے ہیں۔

سورج کی روشنی سے بچاؤ

- Advertisement -

جس وقت اے سی چلائیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ کمرے میں دھوپ کا گزر نہ ہو، اس سے کمرہ زیادہ دیر تک ٹھنڈا رہے گا۔

اے سی کا درجہ حرارت

اے سی چلاتے وقت درجہ حرارت 24 پر رکھیں، اس سے اے سی کم بجلی استعمال کرے گا اور بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔

اے سی آن کرتے وقت دیگر آلات بند کردیں

صارفین اے سی چلاتے وقت بجلی سے چلنے والی دیگر اشیاء بند کردیں باالخصوص فریج، موٹر، واشنگ مشین وغیرہ وغیرہ، اس طریقے سے بجلی کے بل میں حیران کن کمی واقع ہوگی۔

بجلی کے بل بڑھانے والے گھنٹے

چوبیس گھنٹوں میں کچھ گھنٹے ایسے ہوتے ہیں جن میں بجلی کا بل زیادہ آتا ہے جسے پیک آورز کہا جاتا ہے، اس دوران اے سی چلانے کا مطلب بجلی کے بل پر اضافی بوجھ ڈالنا ہے، لہذا پیک آورز سے قبل اے سی چلائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں