اشتہار

واٹس ایپ کا پرائیویسی سے متعلق اہم فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق اہم فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ نے پرائیویسی کی جدید سیٹنگز متعارف کرائی ہیں جس کے بعد اب صارفین اپنی پروفائل کی معلومات مخصوص رابطوں سے چھپا سکیں گے۔

اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.21.23.14 میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ان کانٹیکٹس کا انتخاب کرسکیں گے جو ان کی پروفائل پکچر، لاسٹ سین اور اکاؤنٹ کی معلومات دیکھیں گے۔

- Advertisement -

WhatsApp: Can you hide your profile photo, last seen from certain contacts?

واٹس ایپ نے یہ اپ ڈیٹ چار ماہ قبل جاری کی تھی لیکن اس کی رسائی مخصوص صارفین تک ہی محدود تھی۔

لاسٹ سین کے آپشن میں اگر آپ اپنے کسی کانٹیکٹ کو لاسٹ سین دیکھنے کی فہرست سے خارج کرتے ہیں تو آپ بھی ان کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکتے لیکن یہ اصول پروفائل فوٹو اور معلومات پر لاگو نہیں ہوگا۔

گزشتہ دنوں بھی واٹس ایپ نے وائس میسجز سے متعلق فیچر متعارف کروایا تھا، صارفین کسی وائس میسج کو چیٹ ونڈو سے باہر بھی سن سکیں گے، یعنی دیگر چیٹس کے پیغامات کو پڑھتے ہوئے بھی وائس میسجز کو 1.5 یا 2 گنا زیادہ رفتار سے سنا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ اب وائس میسج ایک لائن کی بجائے ویو فارم میں شو ہوں گے اور میسنجر کو یاد رہے گا کہ آپ نے پلے بیک کو کہاں پوز کیا اور ایپ سے باہر نکل کر واپس آنے پر بھی وہ میسج اسی جگہ سے دوبارہ پلے ہوگا تاکہ پورا میسج دوبارہ نہ سننا پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں