بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بیلا حدید اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

25 سالہ معروف فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے ماڈلنگ کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اعلان کرتے ہوئے بیلا حدید نے لکھا کہ میں بہترین کاسٹ اور عملے کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ ماڈل نے ایک مضمون کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

بیلا حدید ”رامی“ نامی ویب سیریز سے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز کریں گی تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ”رامی“ میں وہ کس کردار میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ”کاش میں اپنے آباؤ اجداد کی ناک کو برقرار رکھتی“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

ویب سیریز کی کہانی ایک مصری نژاد نوجوان کی زندگی پر مبنی ہے جس کی پرورش مہاجر والدین کرتے ہیں اور اس دوران خاندان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بیلا حدید ”رامی“ کے تیسرے سیزن کا حصہ ہوں گی، اسی لیے ماڈل نے اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ اگر انہوں نے سیریز کے پہلے دو سیزن نہیں دیکھے تو دیکھ لیں۔

امریکی ماڈل اکثر سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتے رہتی ہیں۔ کچھ وقت پہلے ماڈل نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں