اشتہار

تصویر میں ہاتھی کی کتنی ٹانگیں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصویری پہلیاں حل کرنا اچھا لگتا ہے؟ اگر ہاں تو اس کا جواب دیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

یہ نظری وہم، جسے لیگس اسٹینشل کوانڈرے کہا جاتا ہے، پہلی بار 1990 میں ماہر نفسیات راجر شیپارڈ کی کتاب ‘مائنڈ سائٹ’ میں شائع ہوا، بعد ازاں بصری دھوکا دینے والی یہ تصویر سوشل ویب سائٹ ریڈیٹ میں دو ہزار سترہ میں پوسٹ کی گئی تھی۔

جو آج کل صارفین کی جانب سے دوبارہ وائرل کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

بس آپ کو بتانا ہے کہ اس تصویر میں موجود ہاتھی کی ٹانگیں کتنی ہیں ؟ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر ہر ایک نے طرح طرح کے جواب دیئے اور اب تک اسے ہزاروں بار شیئر بھی کیا جاچکا ہے مگر بیشتر افراد کسی واضح جواب تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

آپ کا جواب کیا ہے؟

کچھ صارفین اس بات کے قائل ہیں کہ تصویر میں ہاتھی کی چار ٹانگیں دکھائی گئی ہیں جبکہ دیگر کا اصرار ہے کہ چار نہیں پانچ درست جواب ہے

ذرا دیر اور سوچیں اور پھر بتائیں کہ آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، پھر اپنے جواب کا موازنہ نیچے دیئے گئے درست جواب سے کریں۔

اور اس پہیلی کا درست جواب ہے کہ تصویر میں ہاتھی کی صرف ایک ٹانگ ہے اور باقی بصری دھوکا ہے۔

جی ہاں واقعی، اس کا درست جواب صرف ایک ہے اور آرٹسٹ نے تصویر کو اتنی خوبصورتی سے بنایا ہے کہ اکثر لوگوں کی آنکھوں کو دھوکا ہوتا ہے جبکہ پیچھے کی بائیں ٹانگ ہی اس خاکے میں اصلی ہے، باقی دھوکے سے زیادہ کچھ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں