تازہ ترین

چیکو کی گٹھلیوں کے یہ فوائد جان کر حیران رہ جائیں

چیکو ایک خوش ذائقہ اور صحت کیلیے انتہائی مفید پھل ہے لیکن اس کی گٹھلی بھی کسی نعمت سے کم نہیں جس کے حیران کن فوائد ہیں۔

چیکو خوش ذائقہ اور صحت کیلیے انتہائی مفید پھل ہے، جس کو ہر انسان چاہے بچہ ہو یا بوڑھا ہر شخص شوق سے کھاتا ہے اور ان دنوں رمضان المبارک میں تو افطار کے موقع پر چیکو دستر خوان کی زینت بن رہا ہے لیکن ہم یہاں چیکو کی گٹھلی کی بات کریں گے جو اپنے اندر حیرت انگیز فوائد سموئے ہوئے ہے اور جن سے بیشتر لوگ ناواقف ہیں۔

ایک مثل مشہور ہے "آم کے آم گٹھلیوں کے دام” یہ مثال عموما ایسے موقع پر بولی جاتی ہے جہاں کوئی انتہائی قیمتی چیز انتہائی ارزاں مول پر مل رہی ہو یا کوئی بہت بڑا فائدہ آسانی سے حاصل ہو رہا ہو۔ یہ مثال چیکو کے بیج پر بھی صادق آتی ہے۔

چیکو کے اندر سیاہ رنگ کا اس کا بیج یا گٹھلی ہوتی ہے اور اکثر لوگ چیکو کھانے اس کو کچرے دان میں پھینک دیتے ہیں لیکن کہتے ہیں نا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز میں انسانیت کا کوئی نہ کوئی فائد پوشیدہ رکھا ہے تو یہ سیاہ لمبوترے بیج بھی اپنے اندر حیرت انگیز فوائد رکھتے ہیں جس کا استعمال کرکے لوگ کئی امراض سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

بلڈ پریشر:

فی زمانہ بلند فشار خون یا بلڈ پریشر کا مرض عام ہوگیا ہے اور ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فرد اس مرض کا شکار ہے جس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے لیکن چیکو کے بیجوں کا استعمال کرکے اس مرض سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ اس کیلیے چیکو کی گٹھلیوں کو رات بھر کیلیے پانی میں بھگو دیں اور صبح کے وقت اس پانی کو پی لیں تو یہ جادوئی تاثیر والا پانی آپ کے بلڈ پریشر کے توازن کو برقرار رکھے گا۔

ڈپریشن:

زندگی کے بڑھتے مسائل نے ہر ایک کو پریشان کر رکھا ہے اور جب یہ پریشانی حد سے بڑھ کر دماغ پر حاوی ہونے لگے تو ڈپریشن کی صورت اختیار کرلیتی ہے جو بعض اوقات انتہائی سنگین بھی ثابت ہوتا ہے، ڈپریشن کے مریضوں کیلیے چیکو کی گھٹلیوں کا پاوڈر استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

خشکی، سکری:

گٹھلیوں کو پیس کر سرسوں کے تیل میں شامل کرلیں اور پھر یہ تیل بالوں میں لگائیں تو یہ سر کی خشکی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ بھی چیکو کی گٹھلیوں کا پانی ہر قسم کی الرجی اور پیٹ کے درد سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تو کیا اب بھی آپ میٹھے میٹھے چیکو کھا کر اس کی گٹھلیاں کچرے میں پھینک دیں گے یا ان سے فائدہ حاصل کرینگے؟

Comments

- Advertisement -