بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

موبائل فون نہ لوٹانے پر نوجوان نے لڑکی کو ذبح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں سفاک نوجوان نے اسمارٹ واپس نہ کرنے پر لڑکی کو بے دردی سے ذبح کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کاپور میں ایک نوجوان نے اپنی دوست کو سفاکانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل نے اپنی دوست کو اسمارٹ فون بطور تحفہ دیا تھا جسے واپس کرنے کا مطالبہ کررہا تھا مگر لڑکی فون واپس کرنے کو تیار نہیں تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کے انکار پر 20 سالہ لڑکا طیش میں آگیا اور تیز دھار آلے سے لڑکی کی گردن کاٹ ڈالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور لڑکے کے درمیان گزشتہ دو برس سے تعلقات تھے اور دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی تھا۔

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں