تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر الیکشن کمیشن کی وضاحت آگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات پر وضاحت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، فواد چوہدری، شیریں مزاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے مکمل واقف ہے، فاٹا کے کے پی میں ضم ہونے سے قومی اسمبلی کی نشستیں 266 رہ گئیں، قومی اسمبلی کی نشستیں کم ہونے سے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں، 2017 کی مردم شماری کے عبوری نتائج پر حلقہ بندیاں شروع نہیں ہوسکتیں۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے ، صدر مملکت کا الیکشن کمیشن کو خط

الیکشن کمشین کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کیلئے وفاق کو متعدد خطوط لکھے، مردم شماری تاخیر سے نوٹیفائی ہونے پرحلقہ بندیوں کا کام شروع کیا گیا، کام شروع ہوتے ہی حکومت نے نئی مردم شماری کا اعلان کر دیا، نئی مردم شماری نہ ہونے پرحلقہ بندیوں کا عمل بھی شروع نہ ہو سکا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اداروں اور شخصیات کو بھی اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کرنی چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -