اشتہار

ثمینہ پیرزادہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی ہیں۔

ٹوئٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایک کمیشن ایسا بھی بنایا جائے جو پتا لگائے کہ آج ہم جہاں کھڑے ہیں اس کی شروعات کہاں سے ہوئی۔

سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ہم الفاظ کی گراوٹ اور الزام تراشی کی آخری حد تک کیسے پہنچے؟ کردار کشی کی خوانی دلدل میں کب گرے؟

- Advertisement -

اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبصرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنی چاہیے اور اس کے بعد نئے عام انتخابات کرائے جانے چاہییں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جمہوریت کو غالب آنے دیں، کبھی بھی نظامِ حکومت کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو، اگر کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں۔

ثمینہ پیرزادہ نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کی تھیں۔ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا تھا کہ ”اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔“

ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا تھا کہ سب کے لیے دعائیں ہیں، پاکستان کے لیے دعائیں کہ یہاں جمہور اور جمہوریت سلامت رہے، ہم ہی بدلیں گے پاکستان، تبدیلی کی شروعات کسی ایک شخص سے ہوتی ہے، چلیں پاکستان کو ہر شہری کے لیے محفوظ ملک بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں