لاہور : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انار کلی بم دھماکہ کرنے والا دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، دہشت گرد کا تعلق بی ایل اے سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق انارکلی بم دھماکا کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ بیس فروری کو انارکلی میں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ٹرک ادا سے گرفتار کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم ٹرک اڈا میں ملازمت کرتا تھا اور واقع کے بعد روپوش ہوگیا تھا، دہشت گرد کا تعلق بی ایل اے سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کو دھماکہ خیز مواد ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
یاد رہے انارکلی دھماکے کیلئے جائے وقوعہ پر بم ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی، ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا اور طارق انٹر پرائز کے سامنے بیگ رکھ کر رکشہ میں بیٹھ کر چلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور کے مصروف اور قدیم بازار انار کلی میں خوفناک بم دھماکا ہوا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہوگئے تھے۔