تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بیٹا خاکروب والدہ کے اسکول میں مہمان خصوصی بن گیا

بھارتی پنجاب میں رکن صوبائی اسمبلی بننے والے لبھ سنگھ اوگوک جب اسی اسکول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پہنچے جہاں ان کی والدہ جھاڑو لگاتی ہیں تو ماں خوشی سے نہال ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ممبر قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) لبھ سنگھ اوگوک نے ایک سرکاری اسکول میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کی والدہ گزشتہ 25 سال سے جھاڑو لگا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ایک اسکول میں 25 سالوں سے خاکروب کا کام کرنے والی خاتون کو اس وقت فخر کا احساس ہوا جب ان کا بیٹا اسی اسکول میں مہمان خصوصی بن کر پہنچا۔

خاکروب والدہ نے کہا مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میرا بیٹا لبھ سنگھ اوگوک رکن اسمبلی بن کر اس اسکول کا مہمان خصوصی بنا جس میں اس نے خود تعلیم حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پیسے کمانے کے لیے سخت محنت کی ہے اور میرے بیٹے کے اعلیٰ عہدے پر پہنچنے کے باوجود بھی میں اپنی ذمہ داری پوری کرتی رہوں گی۔

لبھ سنگھ اوگوک نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -