وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کاجوبھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے ملاقات ہوئی جس میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس سمیت نئے انتخابات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں قانونی ٹیم نے سماعت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔
اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس پر فیصلہ محفوظ، آج شام ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نئےانتخابات کےلئےتیار ہے غیرملکی سازش کوکسی طورپرکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس پر فیصلہ آج شام ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک بات تو واضح نظر آ رہی ہے اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، اب یہ بتائیں اگلا قدم کیاہوگا