تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ویڈیو: رمضان المبارک میں برج الخلیفہ پر اذان کے الفاظ نمایاں

دبئی: رمضان المبارک میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ پر اذان کے الفاظ نمایاں ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

برج الخلیفہ پر ماہ رمضان میں مغرب اور عشا کی اذان کے ساتھ ساتھ الفاظ روشن ہوتے ہیں۔ برج الخلیفہ کی آفیشیل ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ یہ اذان مختلف اماموں کی آواز میں دی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ آخری روزے تک برقرار رہے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برج الخلیفہ پر اذان کے الفاظ نظر آ رہے ہیں، پسِ منظر میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1511023941372067853?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511023941372067853%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2307206%2F10

اسی طرح نیو یارک کے ٹائمز اسکوئر پر رمضان المبارک کے آغاز پر سینکڑوں مسلمانوں کو روزہ افطار کرایا گیا اور وہی تراویح کی ادائیگی بھی ہوئی۔

اس سے قبل برج الخلیفہ پر آسٹریلیا کے جنگلات میں‌ لگنے والی ہولناک آگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پیغامات آویزاں کیے گئے تھے۔

برج الخلیفہ پر اظہار یکجہتی کے حوالے سے کلمات آویزاں ہوئے اور پھر یہ اندھیرے میں ڈوب گئی تھی۔ اس اقدام کا  مقصد آسٹریلیا میں ہونے والی آتشزدگی سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1217494141682274309?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217494141682274309%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fuae-worlds-tallest-tower-lights-up-for-fire-stricken-australia%2F

Comments

- Advertisement -