اشتہار

حکومت کا آئی جی پنجاب کو پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: موجودہ حکومت نے آئی جی پنجاب کو پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے نئے آئی جی پنجاب کے لیے تین نام وفاق کو بھجوادئیے ہیں، ذرائع آئی جی آفس کا بتانا ہے کہ نئے آئی جی کے لیے انعام غنی، عامر ذوالفقار، فیاض دیو کا نام شامل ہے۔

ذرائع آئی جی آفس کا کہنا ہے کہ تینوں کے نام کا پینل آج وفاق کو بھجوایا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پنجاب کے موجودہ آئی جی راؤ سردار کو 7 ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا، آئی جی کی تبدیلی ہوئی تو پنجاب میں پونے 4سال میں 8 واں آئی جی تبدیل ہوگا۔

علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کیلئے بھی 3نام وفاق کوبھجوا دیےگئے ہیں، یوسف نسیم کھوکھر، طاہر خورشید اور عبداللہ سنبل کے نام شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں