اشتہار

رواں ہفتے میں کتنی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں گھی ، آٹا ،پیاز ، بیف اور مٹن سمیت 22 اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتےمیں مہنگائی کی شرح میں1.53فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح17.87فیصدتک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ہوشربا 54روپےتک اضافہ ہوا، خوردنی تیل کی فی کلو بھی تھم نہ سکی اور ایک ہفتے کے دوران فی لیٹر 54 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلندی پر

رپورٹ کے مطابق پیاز کی فی کلوقیمت میں14روپے، لہسن کی فی کلوقیمت میں9روپے14پیسے، مٹن کی فی کلوقیمت میں24 اور بیف کی فی کلو قیمت میں17روپےتک کااضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر42 روپےتک مہنگا ہوا، اس کے علاوہ ایک ہفتےمیں8 اشیا کی قیمتوں میں کمی،21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں