اشتہار

ایشیا کپ 2022 سری لنکا سے منتقل کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایشیا کپ کسی اور ملک منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکا کی موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 آئی سی سی کے اجلاس میں ٹورنامنٹ منتقل کرنے پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبرز بھی اجلاس کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایشیا کپ سے قبل پاکستان کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے، اجلاس میں آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ عرصے میں دو بار کورونا وبا کے باعث ایشیا کپ 2022 ملتوی ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں