پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزارت عظمیٰ‌: شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اور عامر ڈوگر نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، تاہم شاہ محمود نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں، شاہ محمود قریشی کے تحویز کنندہ عامر ڈوگر اور تائید کنندہ ملائیکہ بخاری ہیں۔

قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل کرے گی، کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ،گورنر پنجاب، خیبر پختون خوا، اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے، پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کے لیے امیدوار کون ہوگا، یہ فیصلہ کور کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔

متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، ملک بھر میں پر امن احتجاج سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری طرف نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں