جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کیا علی محمد خان استعفوں کے حق میں ہیں؟ اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر پارلیمانی امور کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اس وقت استعفیٰ دینا اپوزیشن کو کھلی چھوٹ دینے کے برابر ہو گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ میں کل ایک سپاہی کے طور پر اپنے مورچے میں کھڑا رہا اس وقت استعفیٰ دینا اپوزیشن کو کھلی چھوٹ دینے کے برابر ہو گا، 95 فیصدارکان سمجھتے ہیں کہ ہمیں میدان نہیں چھوڑناچاہیے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم عمران خان کےساتھ وزارتوں کیلئےنہیں آئےتھے ذاتی رائےہےاسمبلی سےمستعفی نہیں ہونا چاہئے قمر زمان کائرہ صاحب کو مال غنیمت میں کیا مل رہا ہے؟ ابتدائےعشق ہے،ابھی تو12مصالحےکی چاٹ پکنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو بغض عمران میں اکٹھے ہوئے تھے ابھی گتھم گتھا ہوں گے ریجیم چینج کیلئے سب سے نہیں اوپر کے 3،4 لوگوں سے بات ہوتی ہے امریکیوں کویہ حق کس نےدیا،ہم جانیں ہماراملک جانے ایک بیرونی سازش بڑے پیمانے پر بےنقاب ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےعوام کےسامنےاپناکیس رکھ دیاہے چیزیں واضح ہوگئی ہیں،لائن کےاس طرف کون دوسری طرف کون، دھمکی آمیزمراسلےکواپنےمنطقی انجام تک پہنچناچاہئے تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں