اشتہار

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے عدم اعتماد پر 25 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

پاکستان میں وفاقی حکومت میں تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر میں بھی حکومت کی تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔

- Advertisement -

یہ تحریک عدم اعتماد علی شان سونی، ماجد خان اور اکبر ابراہیم کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے اور اس پر 25 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سرداری عبدالقیوم نیازی کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور گزشتہ سال آزاد کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد 4 اگست کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے 29 نشستیں حاصل کرکے سادہ اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت بنائی تھی، پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی 53 اراکین پر مشتمل ہے اور تحریک کی کامیابی کیلیے 27 ووٹ درکار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں