اشتہار

پاکستان سے آسٹریلیا جانے والوں کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) آسٹریلیا کیلئے 22 اپریل سے براہ راست آپریشن شروع کرے گی ، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کیلئے 22 اپریل سے براہ راست آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں ، 24 اپریل کو سڈنی سے لاہور کے لیے پہلی پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو آسڑیلیا کے دیگرشہروں تک لے جانے کیلئےانٹر لائن معاہدہ ہے، جس کے تحت انٹر لائن ٹکٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ معاہدے سے آسٹریلیا کے 8 مقامات کو بھی مسافروں کیلئے قابل رسائی بنایا گیا ہے، شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، بالینابائرن، ہوبارٹ، کیرنز اور پرتھ شامل ہیں۔

یاد رہے 7 اپریل کو قومی ایئر لائن پی آئی اے نے رواں ماہ سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سامان کی مد میں بھی سہولت دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق سڈنی کے لیے اکانومی کلاس کے مسافروں کو 45 کلو گرام جب کہ ایگزیکٹو اکانومی کلاس کے مسافروں کو 55 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں