اشتہار

عمران خان سے ملاقات: وزیراعظم آزاد کشمیر کی مستعفی ہونے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقوم نیازی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں عبدالقوم نیازی نے خود پر لگے تمام الزمات مسترد کر دیئے۔

عمران خان نے بھی سردارعبدالقیوم نیازی کے مؤقف کی تائید کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقوم نیازی نے مستعفی ہونےکی پیشکش کرتے ہوئے اپنے خلاف سازشوں سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

عمران خان نے معاملات حل کرانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کل تک تمام حقائق کاجائزہ لےکرفیصلہ کرےگی۔

عبدالقیوم نیازی نے عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی واپس کرنے پر تیار ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں