تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گستاخِ رسولؐ گیرٹ وائلڈرز عمران خان کی حکومت گرنے پر خوش

ڈنمارک کے ملعون سیاست دان گیرٹ وائلڈرز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گستاخِ رسول ﷺ گیرٹ وایلڈرز نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کی حکومت گرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ملعون گیرٹ وائلڈرز نے لکھا کہ عمران خان نے بھرے مجمع میں مجھے گستاخِ رسول ﷺ قرار دیا، خوشی ہے کہ عمران خان اب وزیر اعظم کے آفس میں نہیں رہے۔

ملعون گیرٹ وائلڈرز نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پھر سے حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ملعون گیرٹ وائلڈرز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری نفرت سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے تمہیں کتنا پریشان کیا، عمران خان سچے عاشق رسول ﷺ ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ تمہاری طرف سے رسول ﷺ کی شان میں گستاخی افسوسناک ہے، عمران خان نے آواز اٹھائی جس کی وجہ سے تمہاری نفرت سمجھ آتی ہے، عمران خان نبی ﷺ کی حرمت کی جنگ لڑتا رہے گا۔

Comments

- Advertisement -