اشتہار

کرکٹ میں رنز بنانے کا انوکھا طریقہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں رنز بنانے کے لیے دونوں بلے باز بھاگتے ہیں تو رنز مکمل ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر رنز بنانے کی ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بولر نے گیند کرائی تو بلے باز شاٹ مار کر بھاگنے کی بجائے وہیں کھڑا رہا اور دونوں اینڈ پر کھڑے رکشے سوار رنز بناتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رکشہ دیر سے کریز پر پہنچا تو حریف کھلاڑی نے رکشے کو رن آؤٹ کردیا، اس دلچسپ انداز سے کھلاڑیوں نے کرکٹ کا مزہ لیا۔

- Advertisement -

ڈیڑھ سو روپے لیٹر پیٹرول سے رکشہ چلا کر کرکٹ کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن کہتے ہیں نا شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں