تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

انیل کپور نے فرح خان کو چُپ کروا دیا، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے فلم ڈائریکٹر فرح خان کو چُپ کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار انیل کپور اور فرح خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ شلپا شیٹھی بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں انیل کپور سے فرح خان مذاق کرتی ہیں جس پر وہ انہیں ایسا جواب دیتے ہوئے ہیں فرح خان کے ساتھ بیٹھی شلپا بھی بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح خان کہتی ہیں کہ شلپا ویسے راج (شوہر) نے سیٹی بجائی تھی پنک پھیلائے تھے کیا کیا تھا جو شادی کے لیے ہاں کہہ دی۔

شلپا تو خاموش رہتی ہیں لیکن انیل جھٹ سے بول پڑتے ہیں کہ ’پیسے پھیلائے تھے۔‘

شلپا شیٹھی کہتی ہیں کہ پیسے کے علاوہ بانہیں بھی انہوں نے پھیلائی تھیں، انیل کپور پھر کہتے ہیں ’بانہوں میں پیسے تھے۔‘

فرح انیل کپور سے کہتی ہیں کہ پاپا جی آپ کے پاس تو پیسے بھی نہیں تھے تو سنیتا کیسے پٹ گئی اس پر انیل کپور کہتے ہیں کہ ’کیونکہ سنیتا کے پاس پیسے تھے۔‘

اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے پاکستانی اداکارہ مشی خان بھی ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے خود کو نہ روک پائیں اور انیل کپور کو ذہین قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -