اشتہار

‘وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس بنائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس کو پاکستان ہاؤس بنائیں گے جہاں صوبوں کے افسران موجود ہوں گے اور اس کشتی کو پار لگائیں گے۔

اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ارکان اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی مفادات کے تمام اہم امور میں مشاورت سے آگے بڑھیں گے عوام کی فلاح کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی کابینہ کا اعلان دومرحلوں میں ہو گا پہلے مرحلےکا جلد دوسرے کا چند دن میں ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ مفاد عامہ کیلئے کیا گیا پہلے سے مسائل کے شکار عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بوجھ خود برداشت کرے گی ہماری تمام تر توانائیاں عوامی خوشحالی اور پاکستان کی تعمیر پر خرچ ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم آزادکشمیر کے استعفےکی سمری صدر کو بھیج دی حکومت عوام کی فلاح اورخوشحالی کاکام کرتی رہےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں