جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ن لیگ، اتحادی اور منحرف ارکان ہوٹل سے ایک ساتھ اسمبلی جائیں گے، اسمبلی پہنچنے اور ووٹنگ مکمل ہونے تک ہر ممبر اپنے گروپ لیڈر کی ہدایات کا پابند ہوگا۔

تفصیلات مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کرلی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ، اتحادی اور منحرف ارکان ہوٹل سے ایک ساتھ اسمبلی جائیں گے۔

،ذرائع نے بتایا کہ 10،10ارکان کا گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو ایک دوسرے سے رابطے میں رہے گا، اسمبلی پہنچنے اور ووٹنگ مکمل ہونے تک ہر ممبر اپنے گروپ لیڈر کی ہدایات کا پابند ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئی ممبراپنے گروپ لیڈر کو بتائے بغیر کسی اور سے ملاقات نہیں کرسکے گا۔

خیال رہے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چناؤ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، چوہدری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ایک سو چھیاسی ارکان اسمبلی کے ووٹ درکار ہوں گے۔

خیال رہے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے جیت کے دعوے کئے جارہے ہیں ، چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے 189ارکان کی حمایت اور حمزہ شہباز کا 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں