اشتہار

’میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اُن کی شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن وہ شادی سادگی سے کریں گی۔

ان خیالات کا اظہاراداکارہ نیلم منیر نے انہوں نے نامور فنکاروں کے اعزاز میں اہتمام سحری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اداکار جاوید شیخ، احسن خان، نوید رضا، یاسر نواز، ندا یاسر اور دوسرے فنکار بھی موجود تھے، بعد ازاں تمام مہمان سحری کرتے ہوئے مختلف لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

- Advertisement -

نیلم منیر کا اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق کہنا تھا کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پانچ فلموں کے مقابلے میں میری فلم نمبرون ثابت ہوگی، میرا کسی اداکارہ سے مقابلہ نہیں ہے، عیدالفطر پر میری تیسری فلم ریلیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل فلم بین مجھے چھپن چھپائی اور رانگ نمبر 2 میں دلچسپ کرداروں میں دیکھ چکے ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب کسی فنکارہ کے طلاق کی خبر سنتی ہوں تو اداس ہوجاتی ہوں، فنکاروں کی آپس کی شادیاں اچھی روایت ہے، عالیہ بھٹ اور رنبیر کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ اچھی اسکرین کیمسٹری ہے، ان کے ساتھ دوسری فلم جلد ریلیز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں