اشتہار

‘ کپتان کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ عوام نے پہلے بھی عمران خان کو وزیراعظم بنایا، دوبارہ بھی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے عوام کے جم غفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ جنون ہےکوئی بیرونی طاقت ملک پر قبضہ نہیں کرسکتی، آج کی کثیر تعداد اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ عوام نے پہلے بھی عمران خان کو وزیراعظم بنایا دوبارہ بھی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ بتادی

- Advertisement -

علی زیدی نے کہا کہ جوشخص قوم کیلئےکبھی نہیں جھکےگا اس کانام عمران خان ہے، کپتان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جب بھی وزیراعظم بنوں گا، عوام کی طاقت سےبنوں گا، ہم سب کے وزیراعظم آج عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے اپنے خطاب میں آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری تم نے جو سندھ کے ساتھ کیا، اس دھرتی کی عوام تمہیں کھبی معاف نہیں کرے گی، یاد رکھنا جب بھی الیکشن ہونگے، سندھ میں عمران خان کی حکومت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں