اشتہار

پی ٹی آئی رہنما نے شہباز شریف کو امپورٹڈ ‘جیمز بانڈ’ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عثمان ڈار نے شہباز شریف کو امپورٹڈ جیمز بانڈ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص روز صبح پی ٹی آئی حکومت کے منصوبوں کےجائزے کیلئےکھجل خوارہو رہا ہے، یہ لمبے بوٹ پہننا بھول گیاتھا ورنہ ڈیم پر ڈرامہ پورا دیکھنےکو ملتا۔

رہنماپی ٹی آئی عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کا نعرہ لکھتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ جیمز بانڈ کہتا تھا کہ عمران خان نےایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

- Advertisement -

https://twitter.com/UdarOfficial/status/1515679470396620806?s=20&t=N3b53Y7x1XzdroPVwK6E8g

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا، ڈیم بنانے سے ملکی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات اور آفات کے باوجود منصوبے کی جگہ پر زندگی نظر آتی ہے، اب ہم منصوبے کو بھرپور طریقے سے آگے لے کر چل سکیں گے۔ منصوبہ پاکستان کو توانائی فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق حاصل کرنے کے ساتھ ہمیں پانی کو ممکنہ حد تک ضائع ہونے سے بچانا ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔ ہمیں قوم سے جھوٹ نہیں بولنا، اچھی باتیں بھی حقائق میں آئیں گی اور ناخوشگوار باتیں بھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں