اشتہار

اتحادیوں کی من پسند وزارتوں اور عہدوں کے مطالبات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اتحادی حکومت وفاقی کابینہ کی تشکیل پر ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔ اتحادیوں کی من پسند وزارتوں اور عہدوں کے مطالبات سامنے آگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے آصف علی زرداری مخالف اور بلاول بھٹو حامی ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں آئینی عہدوں کی تقسیم پر بھی اختلافات ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی من پسند وزارتیں اور آئینی عہدوں کی خواہش مند ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کیلیے اہم نام شارٹ لسٹ

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کر دیا، پیپلز پارٹی نے کابینہ میں تین اہم وزارتوں کا بھی مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کو من پسند وزارتیں دینے سے کترا رہی ہے، پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینے کی بھی خواہش مند ہے، مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ پر پیپلز پارٹی کو تاحال یقین دہانی نہیں کرائی۔

ذرائع کے مطابق جمیعت علما اسلام (ف) نے گورنر بلوچستان اور اے این پی نے گورنر خیبر پختونخوا مانگ لیا، بی اے پی بھی گورنر بلوچستان کے عہدے کی امیدوار بن گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں