اشتہار

ہنگو این اے 33 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

اشتہار

حیرت انگیز

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھی اور ہنگو این اے 33 کے ضمنی انتخاب کا مکمل اور غیرسرکاری نتیجہ حاصل کرلیا ہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خان نے یہ نشست جیت لی ہے، ڈاکٹر ندیم خان نے21ہزار583ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی کے مفتی عبید اللہ 17ہزار153ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مذکورہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے ندیم خان خیال کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔

- Advertisement -

متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نےتقریباًساڑھے4ہزار ووٹوں کےفرق سے میدان مارا جبکہ دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں یہ سیٹ پی ٹی آئی نے 800ووٹوں کی لیڈ سےجیتی تھی۔

این اے 33 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 77 تھی، جن کے لئے 210 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، ان میں سے مردوں کے لئے 65 ، خواتین کے لئے 55 جب کہ 91 دونوں کے لیے تھے جب کہ 110 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 77 حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔

پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں