تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ماں کی ممتا : ہتھنی نے اپنے بچے کو بہتی ندی سے کیسے نکالا؟ ویڈیو وائرل

انسان ہو یا جانور مامتا تو سب میں ہی ہوتی ہے، اور اپنی اولاد کو مصیبت میں دیکھ کر والدین بے چین ہوجاتے ہیِں اور اس پریشانی کو جب تک ختم نہ کردیں سکون نہیں ملتا۔

حال ہی میں ماں کی ممتا سے بھرپور ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں ایک ہتھنی اپنے بچے کو بچانے کے لیے ندی میں لہروں کا مقابلہ کرتی رہی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریوڑ میں موجود ایک ہتھنی اپنے چھوٹےسے بچے کے ساتھ ایک ندی میں ہے، ندی پانی کا بہاؤ بھی کافی تیز ہے کہ اچانک ہتھنی کا بچہ اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث پانی کی رو میں بہہ جاتا ہے۔

یہ دیکھتے ہی ہتھنی بچے کو بچانے کیلئے بھاگتی ہوئی اس تک پہنچ جاتی ہے تاہم تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ اپنے بچے کو ندی سے باہر نہیں نکال پاتی اور پریشان ہوجاتی ہے۔

یہ منظر وہاں موجود دیگر ہاتھی بھی دیکھ رہے تھے کہ ان میں سے ایک نر ہاتھی ندی میں اتر کر آتا ہے اور بچے کو پانی سے بچاتے ہوئے کنارے کی جانب لے جاتا ہے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے اس کلپ کو مجموعی طور پر2.1 ملین سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں اور ماں کی بے لوث ممتا پر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -