اشتہار

بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پی پی میں اختلافات برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پارٹی میں اختلافات برقرار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پارٹی میں اختلافات برقرار رہیں اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بلاول بھٹو کے وزیر بننے کی مخالف ہے۔

پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو آج بیرون ملک دورے پر روانہ ہونگے اور ان کی لندن سے واپسی کا شیڈول تاحال طے نہیں ہوا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ن لیگ بلاول بھٹو کی بطور وزیر کابینہ میں شمولیت کی خواہشمند ہے اور حکومت کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے فیز میں کابینہ کا حصہ بنےگی۔

واضح رہے کہ آئینی عہدوں پر پی پی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز ، پیپلزپارٹی کی قیادت کا سخت ردعمل

پیپلز پارٹی سے وعدہ کے بعد اب ن لیگ پنجاب کی گورنر شپ سے کترانے لگی ہے، ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز کردیا ہے اور اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر پی پی قیادت نے سخت ردعمل دکھایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں