اشتہار

’ممی ڈیڈی اداکار‘ کہنے پر مریم نفیس ریحام خان پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے ریحام خان کو کھری کھری سنادیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو ممی ڈیڈی اداکار تحریک انصاف کا اقتدار جانے پر احتجاج کررہے ہیں کاش کشمیر پر بھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔

- Advertisement -

مریم نفیس نے ریحام کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں واقعی اپنے سابق شوہر کے بارے میں نفرت پھیلا کر کسی ایسے شخص کو کچھ بھی فراہم کرنے کو محسوس نہیں کرتی جو (مشکل ہی سے) نفرت کرتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اسے پہلے کون جانتا تھا؟ اس سارے عرصے کے بعد بھی وہ ایک بے رحم سابقہ اہلیہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں شوبز ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، اداکاروں میں مریم نفیس، فیروز خان، ثروت گیلانی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں