تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’میں نے قتل نہیں کیا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل پیار دیوانگی ہے کا ٹیزر جاری کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامہ سیریل پیار دیوانگی ہے کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے لکھاری مصباح علی سید ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں سمیع خان، نیلم منیر، گل رعنا، جاوید شیخ، شجاع اسد، عروج فاطمہ، ندا خان، حسان نیازی، صبا فیصل ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے میں مرکزی کردار سمیع خان اور نیلم منیر انجام دے رہے ہیں، ڈرامے کی کہانی رومینٹک، سسپنس سے بھرپور ہے سمیع خان اور شجاع اسد اس میں منفی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کے پہلے ٹیزر میں شعر سنایا گیا تھا جس کے بول کچھ یوں ہیں، تجھے چاہا ہے دیوانوں کی طرح، مانگا ہے فقیروں کی طرح، مراد تو میری پوری کی ہے رب نے، تمہیں میرے نصیب میں لکھ کر۔

دوسرے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ نیلم منیر (رابی) پر قتل کا الزام لگا ہے اور پیشی پر پولیس موبائل میں ہائی کورٹ لایا جارہا ہے جبکہ گھر والے احاطہ عدالت میں رابی کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

گل رعنا کہتی ہیں کہ خود تو بانچھ ہے مجھے بھی بے اولاد کردیا، حسان نیازی کہتے ہیں کہ پورے زمانے میں رسوا کردیا ہے، جاوید شیخ کہتے ہیں کہ میرا بیٹا تم پر جان دیتا تھا اسی کی جان لے لی تم نے۔

ڈرامے کی پہلی قسط کو جلد نشر کیا جائے گا، مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی پہلی قسط کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -