اشتہار

عمران اشرف کا آٹو گراف لینے کے لیے خاتون کا انوکھا طریقہ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کا آٹو گراف لینے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈٰیو خواتین کو ٹوکری ڈال کر سبزی خریدتے یا کوئی سامان لیتے تو بارہا دیکھا گیا ہے لیکن ایک خاتون نے ٹوکری کے ذریعے اپنی خواہش پوری کی۔

انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک عمارت کے نیچے کھڑے خاتون کی جانب سے گرائی ٹوکری کو پکڑتے دیکھا گیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں عمران اشرف کو ٹوکری پکڑ کر خاتون سے ان کا نام اسپیلنگ کے ساتھ پوچھتے اورآٹوگراف دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی جانب سے ٹوکری گرانے کے لیے رسی کی جگہ 3 دوپٹوں کا استعمال کیاگیا۔

ویڈیو سے بظاہر معلوم ہورہا ہے کہ عمران اشرف کسی ڈرامے شوٹ کیلئے عمارت کے نیچے موجود تھے جب خاتون نے ان سے آٹوگراف کا کہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں