تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مایا علی نے عثمان خالد سے شادی اور بچوں‌ سے متعلق خاموشی توڑ‌ دی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارعثمان نے خود کو ترسا ہوا شخص کہہ دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکار عثمان خالد اور مایا علی نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

عثمان سے ایک مداح نے پوچھا کہ ’ان کے لیے اگر شادی کا اشتہار لکھا جائے تو وہ کیا ہوگا؟َ

اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا بولوں میں ایک نہایت ہی ترسا ہوا شخص، مایا علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ شو دیکھ رہے ہیں ہمارے پاس ایک نہایت ہی ترسا ہوا شخص جوان خوبصورت لڑکا موجود ہے پلیز ندا سے رابطہ کریں۔

عثمان خالد نے کہا کہ میں کہوں گا کہ لڑکی کی عمر کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے، پڑھی لکھی اور سلیقہ مند اور شغلی ہونی چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ لڑکی کو انٹرٹینمنٹ میں فراہم کردوں گا وہ تو میرے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، اداکار نے کہا کہ جیسی بھی ہو لڑکی اچھی ہوں خوب سیرت ہوں۔

ایک مداح نے مایا سے سوال کیا کہ اداکارہ نے اپنے بارے میں سب سے دلچسپ افواہ کیا سنی؟

مایا علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ڈرامہ عون زارا ریلیز ہوا تھا میں اسلام آباد میں ایک اور ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھی کہ والدہ کا فون آیا اور کہنے لگیں کہ تم نے شادی کرلی ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ اس افواہ میں ہمارے دو بچے بھی بتائے گئے تھے، عثمان نے بتایا کہ وکی پیڈیا پر کسی نے شرارت کی اور لکھ دیا کہ ہم شادی شدہ ہیں، ایک ایوارڈ میں ایک خاتون ہمیں مبارک باد دے رہی ہیں جب انہوں نے بچوں کا پوچھا تو ہمیں گڑ بڑ لگی۔

مایا علی نے بتایا کہ ہمارے ڈرامے کا ایک بی ٹی ایس آیا تھا جس میں دلہن کا لباس پہنا ہوا تھا اور عثمان دلہا تھے اور سب کو یہی لگا کہ میں نے شادی کرلی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ والدہ نے کہا کہ تم نے بتایا بھی نہیں اور شادی کرلی ہے پھر میں نے ان کی غلط فہمی دور کی اور بتایا کہ یہ ہمارے ڈرامے کی تصویر ہے۔

Comments

- Advertisement -