اشتہار

تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی دریائے سندھ کے سب سے بڑے سرکاری جنگل پر پھر قبضہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹ ادو : تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی تونسہ شریف کے بعد کوٹ ادو میں بھی سب سے بڑے سرکاری جنگل لاشاری والا پر پھر قبضہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی پنجاب میں قبضہ مافیا سرگرم ہوگئی اور تونسہ شریف کے بعد کوٹ ادو میں دریائے سندھ کے سب سے بڑے سرکاری جنگل لاشاری والا پر پھر قبضہ کرلیا۔

ن لیگی حکومت آتے ہی لاشاری والا جنگل پر دوبارہ سے ہنجرا خاندان نے قبضہ کرلیا ، لاشاری والا جنگل کی آخری حدود میں سرکاری رقبے پر قبضہ اور مسمارجھوک آباد کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز نے جنگل پر پھر سے قبضہ کرنے کی ڈرون فوٹیج حاصل کرلی ہے، جہاں سرکاری رقبے پر بھینسیں ،ٹریکٹر کلٹی بلیڈ ،ٹیوب ویل سمیت برتن اور رہائشی سامان موجود ہے۔

گزشتہ سال آپریشن میں مسمار جھوک کو پھر سے بنالیا گیا ، سرکاری رقبہ پر قابض افراد نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ افضل ہنجرا کے ملازم ہیں ، جانور اور سامان افضل ہنجرا کا ہے، افضل ہنجرا کے کہنے پر جنگل میں جھوک کو آباد کیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 2021 میں قبضہ ختم کرایا گیا تھا ، بزدار حکومت نے لاشاری والا جنگل کو قابضین سے واگزار کرایا تھا۔

خیال رہے ضلعی انتظامیہ نے ن لیگی سیاسی ہنجرا خاندان سے جنگل وا گزار کرایا اور تحریک انصاف کی حکومت نے سفاری پارک کیلئے 30 کروڑ کے فنڈ کا اعلان بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں