اشتہار

ملکہ برطانیہ کی 96 ویں سالگرہ پر محبت کا انوکھا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے زندگی کی 96 بہاریں دیکھ لیں، ان کی 96 ویں سالگرہ پر معروف گڑیا باربی ڈول بنانے والی کمپنی نے نیا ایڈیشن متعارف کراکے انہیں سالگرہ پر دلفریب تحفہ دیا گیا ہے جو ملکہ برطانیہ نے محبت کا انوکھا اظہار ہے۔

برطانوی شہریوں کے دلوں کی دھڑکن اور طویل ترین حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ آج اپنی 96 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ اس موقع پر ان کی خصوصی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ ملکہ الزبتھ اپنی سالگرہ سینڈرنگہم میں شاہی خاندان کے ساتھ منائیں گی۔

- Advertisement -

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کےاعزاز میں معروف گڑیا "باربی ڈول” بنانےوالی کمپنی نے "باربی ڈول” کا نیا ایڈیشن متعارف کراکے ملکہ برطانیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

یہ گڑیا کیا ہے بلکہ ایک چلتی پھرتی ملکہ برطانیہ کا دوسرا روپ لگاتا ہے۔

سفید گاؤن پہنے، ہاتھوں میں دستانے، سر پر ہیروں کا تاج سجائےاور گلے میں پیش قیمتی پتھروں کا ہار پہنے باربی ڈول ایسی ہی لگ رہی جیسےملکہ برطانیہ ہو۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں، دو ماہ قبل ہی ملکہ نے تخت نشینی کی 70 ویں سالگرہ منائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں