کراچی : پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی مسلسل چھٹے روز اونچی اڑان جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوکر187 روپے سے تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے بے قدری اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی جاری رہا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند سطح پر برقرار ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 187 روپے چھیالیس پیسے کی سطح پر جا پہنچا، ڈالر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 700 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو اٹھاسی روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے جبکہ چھ روز میں ڈالر تقریبا چھ روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
خیال رہے موجودہ سیاسی بحران کا آغاز سابق وزیر آعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے ہوا اور تبدیلی حکومت کی ہوا فروری 24 سے شروع ہوئی جب ڈالر 176 روپے انتالیس پیسے پر کھڑا تھا۔
7 اپریل کو انٹربینک ڈالرنے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 189 کو ٹچ کیا تو عوام چیخ پڑی مگر اسٹیٹ بینک خاموش رہا ۔
عمران خان کی حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کے ریٹ منجمد کر دیے اور بجلی کے فی یونٹ پانچ روپے کی کمی کا اعلان نے عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پچایا۔
عدم اعتماد کی تحریک 7 مارچ کو کامیاب ہوئی اور دوسری دن ہی انٹر بینک میں ڈالر دو روپے سے زائد گرا اور یہ عمل 16 اپریل تک جاری رہا۔
ایک بار پھر 17 اپریل سے ڈالر نے کروٹ لی اور ریکارڈ ریمیٹنسز کے باوجود 22 اپریل اب تک دوبارہ 187 روپے سے اوپر پہنچ گیا ہے۔