اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 700 روپے رہی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار 769 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 1933 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹربینک میں ایک ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا  اور 186 روپے 70   پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 187 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔

پیرسے جمعے کے پانچ کاروباری سیشنز میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں