اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا ہے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقامی انتخابات کا شیڈول غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس دو ہزار اکیس کی مدت چھ ماہ ہے جو دس جون کو پوری ہورہی ہے الیکشن کمیشن سرکاری رزلٹ چودہ جون کو جاری کرے گا جو آرڈیننس کی مدت پوری ہونے کے بعد جاری ہوگا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فوری طور پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، جس پر چیف جسٹس نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف درخواست پر دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس شاہد جمیل پر مشتمل بینچ تشکیل دیا دو رکنی بینچ 25اپریل سے کیس کی سماعت کرے گا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں