ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شان مسعود نے کاؤنٹی کرکٹ میں ایک اور ڈبل سنچری جڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے اپنے کاؤنٹی کرکٹ کیریئر میں ایک اور ڈبل سنچری اسکور کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے ڈربی شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔

شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو اننگز میں دو ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
پاکستانی اوپنر نے اس سے قبل سسکس کیخلاف 239 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ شان مسعود مسلسل دو فرسٹ کلاس اننگز میں ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے دوسری پاکستانی بھی بن گئے ،اس سے قبل 1977/78 میں حبیب بینک کے ارشد پرویز نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس سے قبل کاؤنٹی کرکٹ کے ڈیبیو میچ انہوں نے 91 اور 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے بلے باز محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد عباس، حارث رؤف اور ظفر گوہر بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں