اشتہار

یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے بھی اس ماہِ رمضان عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر یشما گل نے اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں۔ انہیں عمرے کی ادائیگی کے موقع پر غلاف کعبہ بھی تحفے میں دیا گیا۔

یشما گل نے انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے جنہیں ذریعہ بنایا میرے دل کا سکون مجھ تک پہنچانے کا، شاہد یہ ان کا انداز ہے مجھے بتانے کا کہ وہ مجھ سے راضی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے، ہر چیز اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہی ہوتی ہے، میں اپنے احساسات کو بیان نہیں کر سکتی، ان احساسات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

یشما گل نے مزید لکھا کہ یہ سچ ہے کہ اللہ نے مجھے عمرے ادا کرنے کا موقع دیا، اس نے ماہِ رمضان میں اپنے گھر بلایا۔

یشما گل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”آزمائش“ میں منفی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے میں ان کے ہمراہ فہد شیخ، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، کنزہ ہاشمی، فرقان قریشی، گل رعنا ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں