تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کا عید بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے عید کے بعد پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ان کے جلسوں، ورکرز کنونش اور ریلیوں کے شیڈول کی تیاری جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عید کے بعد سیاسی پنجاب بھر میں جلسے، ورکرز کنونشنز اور ریلیوں سے خطاب کرینگی۔

اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ مریم نواز کے پنجاب میں جلسوں، ورکرز کنونشن اور ریلیوں کےشیڈول کی تیاری جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز عید کے بعد اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جلسوں سے خطاب کرینگی۔ اس کے علاوہ وہ گوجرانوالہ، جہلم اور سرائےعالمگیر میں بھی جلسوں میں شرکت کرینگی۔

Comments

- Advertisement -