اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

"غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سرمایہ کاری کا بہترین موقع”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی بانڈز غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک بڑی سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے لندن میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم خان کے ہمراہ پاکستانی ڈالر بانڈز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے والے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دلچسپی لینے والے سرمایہ کاروں کیلئے میرا پیغام یہ ہے کہ پا کستانی بانڈز غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک بڑی سرمایہ کاری ہیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے تقریب کی میزبانی پر جے پی مورگن کی ٹیم بالخصوص سعد صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں