پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم نےاقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے جو 21 اراکین پر مشتمل ہوگی اور معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کریگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے جو معیشت کا جائزہ لیکر اقدامات کی تجویز دے گی۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں وفاقی وزرا شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، سلیم مانڈی والا، فیصل اقبال، عائشہ غوث پاشا، طارق پاشا، عارف حبیب ،عاطف باجوہ ودیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

اقتصادی مشاورتی کونسل کے قواعدوضوابط بھی جاری کردیئے گئے۔ یہ کونسل معیشت کا جائزہ لیکر اقدامات کی تجویز دے گی اس کے علاوہ مختلف سبسڈیز اور ماحولیاتی تبدیلی کا بھی جائزہ لے گی۔

وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی سازی کی سفارشات بھی دے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے ملک کی معیشت کی بہتری کیلیے سعودی عرب سے اضافی مالی امداد کے حصول کا فیصلہ کرلیا ہے اور  ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی پیکیج کی درخواست کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا دورہ ، پاکستان کا سعودی عرب سے اضافی مالی امداد کے حصول کا فیصلہ

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ڈیپازٹس ،ادھار تیل پر4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سعودی سہولت پہلے سے جاری ہے ، اس میں3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جبکہ 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں