کراچی : شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم گرمی کی حالیہ لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اورمرطوب رہےگا اور گرمی کی حالیہ لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن میں ہوا 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی ، فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سےہواکی رفتار10ناٹیکل مائل ہے۔
دوسری جانب سندھ میں گرمی کی شدید لہر میں مزید اضافے کا خطرہ ہے، بالائی سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ صورتحال دو مئی تک برقرار رہے گی۔
بالائی سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے ، نواب شاہ اوردادو میں درجہ حرارت انچاس، سبی اڑتالیس، سکھرسینتالیس، ملتان اوربہاولپورمیں درجہ حرارت چھیالیس، فیصل آبادچوالیس اورلاہورمیں تینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظرماہرین نےعوام کو احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔