اشتہار

مسجد نبویؐ واقعے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسجد نبویﷺ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہوگئے۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہوجائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مقدس مقام کے احترام کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پاکستان میں ترجمان سعودی سفارتخانے نے بھی پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کچھ پاکستانیوں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺپہنچے تھے تو لوگوں نے ’شہباز شریف چور چور‘ کے نعرے لگادیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں