تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

خاتون نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی، سوشل میڈیا پر خوب تعریف

سیئول: جنوبی کوریا میں نوجوان خاتون نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی، صرف چار سال کے عرصہ میں 80 ہزار ڈالر جمع کر کے گھر کی مالک بن گئی۔

24 سالہ جی ہائیون کواک نامی خاتون کی جانب سے کفایت شعاری کی ایسی مثال قائم کرنے پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

کورین میڈیا کے مطابق جی ہائیون نے اپنی ملازمت کا آغاز 5 برس قبل کیا تھا، اور ان کی اوسطاً ماہانہ تنخواہ صرف دو ملین وان (تقریبا15  سو ڈالر تھی) تھی۔ جی ہائیون کو رہائش کیلئے ایک گھر درکار تھا، تاہم گھر خریدنے کیلئے انہیں خطیر رقم بھی چاہیے تھی، جو کہ ان کے پاس موجود نہیں تھی، اور اتنی کم تنخواہ ہونے کے باعث بچت کرکے گھر خریدنا بھی آسان نہ تھا، تاہم انہوں نے اپنی کفایت شعاری کو کنجوسی کی حد تک اپنا کر اسے آسان بنادیا۔

خاتون نے ہر ماہ 100 ملین وان کی بچت کرنا شروع کردی اور یہ سلسلہ چار برس تک جاری رکھا۔ اس عرصہ میں انہوں نے 80 ہزار ڈالرز کے مساوی رقم جمع کرلی جو کہ ایک اپارٹمنٹ خریدنے کیلئے کافی تھی۔

خاتون اپنی ماہانہ خوراک کے اخراجات پر صرف 8400 وان یا 6 اعشاریہ سات ڈالرز کے مساوی رقم خرچ کرتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -